آئی فون 14 پرو میکس 2023 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون


دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 14 پرو میکس ہے۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی  نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے چھ ماہ میں ایپل نے آئی فون 14 پرو میکس کے 2 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔

دوسرے نمبر پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 پرو ہے جس کے اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

تیسرے نمبر پر دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا ہی آئی فون 14 رہا جس کے ایک کروڑ 65 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 13 موجود ہے جس کے ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 14 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا جس کے جنوری سے جون کے دوران ایک کروڑ 24 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔


متعلقہ خبریں