پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 15روپے کمی کی تجویز دے دی ۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہو سکا، ایسا نہیں کہ فی یونٹ قیمت میں کمی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔