برطانیہ، تمام ہوائی جہازوں کا داخلہ بند

england

پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع


 برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں 500 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 232 پروازوں کو برطانیہ سے دیگر ممالک روانہ ہونا تھا جبکہ271 کو برطانیہ آنا تھا۔ تکنیکی خرابی کے باعث 80 فیصد پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ایئر ٹریفک سروس کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے فضائی ٹریفک کو محدود کیا گیا۔

خرابی کے باعث برطانیہ سے یورپ بھر میں آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں، پروازوں کی منسوخی یا تاخیر سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹس میں پھنس گئے۔

آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا پتا لگا کر مسئلے کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، خرابی کی وجہ سے پروازوں میں آنے والے تعطل پر کام کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں