قومی ٹیم کی پرفارمنس پرکھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپےانعام دینے کا اعلان

ٹی ٹونٹی (T twenty)

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم غیر ملکی دورہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی


پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ متفقہ طورپر منظورکر لیا گیا ہے ، ذکا اشرف نے آئی سی سی فنانشل ماڈل پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت ممکنہ ٹاکرے کی ٹکٹس فروخت ہو گئی

منیجمنٹ کمیٹی نے پاک افغان ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے،  انضمام الحق نے منیجمنٹ کمیٹی کی دعوت پر اجلاس میں آن لائن شرکت کی، منیجمنٹ کمیٹی کاقومی ٹیم کوایشیا کپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے70 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جبکہ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے بھی 70 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

پی سی بی کے مطابق مختلف اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں کرسیاں نصب کی جائیں گی،  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیوں کی تنصیب بھی شامل ہے، اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی منظوری بھی دیدی گئی۔

ون ڈے ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کیلیے خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ہر کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں