انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھارتی مظالم کیخلاف جی 20 ممالک کو خط


دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جی 20 ممالک کو خط لکھ دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جی 20 ممالک کو مشترکہ خط لکھا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور  پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے چار سال مکمل ہو چکے ہیں تاہم آج تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی رائے، صحافت اور پرامن اسمبلی پر پابندی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرائے، روس کا دعویٰ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے لکھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر بےشمار صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کو جیل میں بند کیا ہوا ہے۔

جی 20 ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ان مسائل کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔


متعلقہ خبریں