امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک


واشنگٹن: امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکس ول کے ڈالر جنرل اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اسٹور میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پیش آیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

ملزم نے فائرنگ سے قبل قریب موجود یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔


متعلقہ خبریں