سیریز سے بہت کچھ سیکھا لیکن ہارنے کا دکھ ہے، حشمت اللہ شاہدی


پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں عبرت ناک شکست پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان یں انہوں نے کہا کہ کولمبو کی پچ ہمبنٹونا سے مختلف تھی ،سیریز سے بہت کچھ سیکھا لیکن ہارنے کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی،ایشیا کپ سے پہلے فیلڈنگ پر کام کریں گے۔

افغان کپتان نے کہا کہ ہماری سپن باولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے اور اوپنرز بھی اچھا کھیل رہے ہیں ، ہمارے مڈل آرڈر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تین اہم کھلاڑیوں کو انجریز کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہے۔


متعلقہ خبریں