پاکستان ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم  بن گئی۔

قومی ٹیم نے یہ سنگ میل افغانستان کو تین میچوں پر مشتمل ون سیریز میں کلین سویپ شکست دینے کے بعد حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے دوسرے جب کہ بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

دوسری جانب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان ٹیم کی محنت اور شاندار کھیل کا نتیجہ ہے۔ ہمارے شائقین کا جوش و جذبہ ٹیم کے حوصلے بڑھانے میں مثالی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی اس پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔


متعلقہ خبریں