قانونی ماہرین نے پی ٹی آئی کا پول کھول دیا

تحریک انصاف

قانونی ماہرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق پی ٹی آئی کا پول کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم میں دوہرے معیار کا الزام لگایا، یہ  مہم صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے چلائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا مہم امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں سے چلائی جا رہی ہے جس کے لیے منظم مہم میں قابل اعتراض ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

قانونی ماہرین  کے مطابق سوشل میڈیا مہم میں مختلف پوسٹرز اور ویڈیوز بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں