پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کے اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کا اضافہ کر دیا۔
مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پاکستان کے ایشیا کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور طیب طاہر کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
سعود شکیل ابتدائی 17 رکنی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کے لیے ون ڈے سکواڈ کے 18ویں رکن تھے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 30 اگست کو نیپال سے کھیلے گا۔
پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔