موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر68 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہےَ
گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ درآمدات کاحجم 54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر 68 ملین ڈالرہوگیا۔