اسلام آباد ہائیکورٹ میں نو مئی کوجوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعل سازی کیس سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج کرنے کےفیصلے چیلنج کر دیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
جن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ 6اوراے ٹی سی سے 3ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
دائر درخواستوں میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سےاستدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے، ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔