علیمہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بڑی دعویٰ کر دیا

علیمہ خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی کو مختلف ذرائع نے ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہائی کورٹ آ کر پریشانی ہوئی، سنا ہے کہ وکیل کا پیٹ خراب ہو گیا ہے اور وہ بستر پر پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنے دن چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے، یہ انصاف نہیں دے پا رہے اس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ بے بس ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی ذمہ داری ہے، یہ پیٹ خراب کا ڈرامہ ختم ہونے تک ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے، پنگ پانگ گیم کھیلی جارہی ہے۔

مزید کہا کہ اب میں بولی ہوں تو مجھے بھی اب جیل میں ڈال دیں گے اور یہ ہم سب کو بھی ڈال دیں۔


متعلقہ خبریں