اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو 2 روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو ترجمان کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 26 اگست کی صبح 8 بجے سے دن1 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،ترامڑی، آئی ایس آئی، رہاڑہ،پی ایچ اے،کری روڑ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،گلزار قائد،گنگال،ائرپورٹ،کھنہ روڑ فیڈرز، صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اسلام آباد سرکل،I-10/1 فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،عزیز آباد،پیپلز کالونی،بجنیال فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ، لیب۔
I&II، انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ فیڈرز، اٹک سرکل،ایچ ایم سی روڑ،ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،ائر یونیورسٹی،پی ایم کالونی،قطبال،مورت،فتح جنگ رورل،کریمہ فیڈرز،جہلم سرکل،F-3گل افشاں،عباس پورہ،اجمل شہید،F-7کچہری،F-9چک دولت،شاہ سفیر،روہتاس فیڈرز، چکوال سرکل، ساگر پور،عبداللہ پور،سی ڈبلیو او،جلال پور شریف،چکرال فیڈرز، جبکہ 27 اگست کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ،اٹک سرکل، ائر یونیورسٹی، پی ایم کالونی ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔