معروف ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت، وجہ سامنے آ گئی


معروف ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت کی وجہ سامنے آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ برے وائٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ معروف ریسلر انجری کے بعد ریکووری کر رہے تھے اور وہ جلد رنگ میں واپسی کے لیے بے تاب تھے، بدقسمتی سے آج انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کے پسماندگان میں ان کی منگیتر اوردو بچے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں