آرمی چیف سے 9 ممالک کے زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 9 ممالک میں زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات ہوئی، خطے میں امن کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طالب علموں کے ایک گروپ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا جائزہ لیں۔

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں ، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف محافظ کے طور پر کام کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مصائب اور مظالم اور آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران طلباء نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔


متعلقہ خبریں