توشہ خانہ کیس ، خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے علیحدہ ہو گئے

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس: خواجہ حارث عدالت میں پیش | urduhumnews.wpengine.com

خواجہ حارث ایڈووکیٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے الگ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

فلیگ شپ ریفرنسز میں خواجہ حارث کے دلائل مکمل

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث کی جانب سے خود کو کیس سے علیحدہ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں