چیئرمین پی ٹی آئی کوریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے، اعزاز سید

ATIZAZ SYED

سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد ہائی کورٹ ریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں اعزاز سید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو ان کیخلاف 3 کیسز تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سائفر کیس جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے،اس میں چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، دوسرا 190 ملین پائونڈ کا کیس ہےاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی مشکلا ت درپیش آسکتی ہے، نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے اگر نیب نے انہیں گرفتار کیا تو یہ ناقابل ضمانت کیس ہےجبکہ تیسرا کیس نومئی کا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں