مجھ سے پہلے مزار کو غسل کیوں دیا؟ شاہ محمود قریشی کے بھائی اپنے بھتیجے سے الجھ پڑے


حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتانی کے مزار کو غسل دینے کے موقع پر تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی اپنے بھتیجے زین قریشی سے الجھ پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرید حسین قریشی غصے میں زین قریشی کو ڈانٹ رہے ہوتے ہیں اور ان کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے انہیں تقریبات سے روک دیتے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بھتیجے زین قریشی کو دجال قرار دیتے ہوئے مزار سے جانے کا کہتے ہیں۔۔

مرید حسین قریشی نےزین قریشی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے مزار کو غسل کیسے دیا؟یہ میرے دادا کی قبر ہے ، غسل کی تقریب میں شریک افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں،ان کا کہنا تھا کہ مزار کو سیاست کی نذر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں