ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1900 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 232600روپے ہوگئی۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی سے 199417 روپے ہو گئی۔
مقامی منڈی کے برعکس عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ، سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کے اضافے کے بعد 1904 ڈالر کی سطح پر آگئی۔