الیکشن کمیشن کا ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز

الیکشن کمیشن election commision

الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے الیکشن روڈ میپ پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ 

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شریک چیئرمین آصف زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو خطوط لکھے ہیں۔

خط کے متن میں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو کل 2 بجے جب کہ فضل الرحمان کو3 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

شہباز شریف کو 25 اگست کو دن 11 بجے جب کہ آصف زرداری کو 29 اگست کو سہ پہر 3بجے ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں