فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان ، پری میڈیکل کی تنیوں پوزیشن طالبات لے اڑیں

ڈیٹ شیٹ

کون سا پیپر کب ہوگا؟ میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری


فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے مطابق پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد جبکہ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا۔

بارہویں کے امتحانات کیلئے 86495 اورگیارہویں کیلئے 88381 امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی۔

میٹرک کے نتائج: تمام پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

پارٹ ٹو کے پری میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشن طالبات لے اڑیں، پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج ایچ الیون کی ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075 لے کر حاصل کی۔

دوسری پوزیشن آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ کی  ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر اور تیسری پوزیشن آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ کی ردا لملک نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں