مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔
خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ، روح پرور مناظر
طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ گئیں ، صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔
بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔