مصر نے تیل کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا


قاہرہ: مصر نے خلیج سوئز میں تیل کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی وزارت پٹرولیم نے خلیج سوئز میں جیسوم اور تاویلا ویسٹ کنسیشن میں تیل کی نئی دریافت کا اعلان کیا۔

وزارت کے مطابق تیل کی نئی دریافت مصر کے شیرون نے کنویں جی این این 11 کے ذریعے کی ہے جو اس وقت روزانہ 2 ہزار 500 بیرل سے زیادہ تیل پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے خاتون گرفتار

وزارت نے کہا کہ یہ مکمل ہونے والا تیل کا چوتھا کنواں ہو گا اور تلاش کے موجودہ مرحلے کے حصے کے طور پر مزید 3 کنوؤں کی کھدائی کی جاسکتی ہے۔

حکام کے مطابق شمالی جیسوم میں واقع فیلڈ سے کل پیداوار تقریباً 23 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں