ایران نے خصوصیات کا حامل جدید ڈرون تیار کر لیا


تہران: ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ خصوصیات کے حامل جدید ڈرون کی رونمائی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے مقامی طور پر بنائے گئے مہاجر 6 سے دوگنا صلاحیتوں کا حامل ڈرون مہاجر 10 تیار کیا گیا ہے۔ جس کی رونمائی کر دی گئی۔

ایران کا تیار کردہ جدید ڈرون 2 ہزار کلومیٹر آپریشنل رینج کے ساتھ 24 گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون مہاجر 10 تین سو کلوگرام تک پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی، روس برہم

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں ایران کی جانب سے روس کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کے علاوہ مہاجر 6 ڈرونز بھی فراہم کیے گئے تھے تاہم ایران نےامریکی الزامات مسترد کر دیئے تھے۔


متعلقہ خبریں