سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے میں ویزہ ملے گا۔
کراچی میں میڈیا بریفنگ میں سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فرائم کی جائیں گی پاک سعودی عرب تعلقات میں سیاحتی اور تجارتی تعلقات سے بہتری آئے گی۔
سعودی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں سفری سہولت میں بہتری کیلئے سی اےاے حکام کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ائیرلائنزکی بہتری کیلئے ایوی ایشن حکام مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے مزیدایئرپورٹ پر آغاز سے ایمیگریشن اور سفری سہولت میں بہتری ملےگی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے گزشتہ سال 16لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جب کہ آئندہ حج میں پروازوں میں اضافے کیلئے ایئرلائنز سے بات چیت جاری ہے۔