محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بحیرہ عرب کی مون سون اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو موسلا دھار بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، چترال میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔