لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست کو فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا
درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سمیر کھوسہ پیش ہوئے۔ عدالت نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہیں۔ لہٰذا یہ معاملہ بھی فل بینچ کے سامنے رکھ جائے۔