پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر منظر عام پر آگئے۔
اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں ، سائفر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے۔ دو بار شامل تفتیش ہو چکا ہوں، سائفر معاملے پر کلین ثابت ہوں گا۔
قومی خفیہ راز افشاں کیوں کئے؟ اسد عمر اور شاہ محمود طلب
واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسد عمر سے سائفر کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے، باضابطہ گرفتار نہیں کیا۔