آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان


ملک میں درآمدی گندم آنے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گندم کی قیمت 4630 روپے، رحیم یار خان میں 4590 روپے ہے۔ بہاولنگر میں گندم ترسیل میں کمی ، قیمت میں 1300 روپے فی بوری کمی ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی تاجروں نے روس سے 3 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی ہے جو پاکستان پہنچنےپر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

روس سے گندم لانے والے جہاز اگلے ماہ ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں