بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ شخص شہید جب کہ 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جارحیت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، بھارتی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر دیں گے۔