اعلی افسر کی گرفتاری، پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی چیف سیکرٹری سے عدم تحفظ کی صورت میں کام نہ کرنے کی دھمکی


اسلام آباد(ابوبکرخان، اہم انویسٹی گیشن ٹیم )خیبرپختونخواہ میں پروونشل منیجمنٹ سروس ( پی ایم ایس) افیسر جو بطورایڈیشنل کمیشنر کوہاٹ خدمات سرانجام درے رہے ہے، کی گرفتاری کے معاملہ پر پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے چیف سکیٹری کو افسر کی گمشدگی کے متعلق احتجاجی خط لکھ دیا۔

پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے خط میں چیف سیکٹری پختونخوا سے افسران کی تحفظ کے لئے درخواست کی ہے۔ افسران کی عدم تحفظ کی صورت میں کام نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ افیسر کے اغواء سے افسران میں غصہ اور ناراضگی ہے۔ آفیسر کو 24 گھنٹے لاپتہ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ نیب نے پرانے کیس کا مقدمہ بنایا۔ خط کے متن کے مطابق مجاز اتھارٹی جو کہ چیف سیکٹری دفتر کی منظوری کے بغیر کوئی ایف آئی آر یا گرفتاری نہیں کی جاسکتی۔

مناسب ایس او پیز کے تحت ایسے گرفتاری عمل میں لانی ہوتی ہے۔ محکمہ جات کو بھی علم نہیں اور آپ کے اچھے عہدے دار بھی زیادہ تر اس گرفتاری پر لاعلم نکلے۔

سرکاری ملازمین کے خلاف زیادہ تر فضول شکایات پر انکوائری (چاہے وہ مستند ہو یا بوگس) ہو رہی ہے۔

افسران کے خلاف توہین امیز رویہ ترک اور دوسرے اداروں کو حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ متعلقہ حکام کے ساتھ ملٹری اور عدلیہ کو دیے گئے سول سرونٹس کو آئینی تحفظات دینے کے لیے بھی ایک کیس لیا جا سکتا ہیں۔ غیر قانونی غیر آئینی گرفتاریاں اور افسران کی تذلیل بند ہونی چاہیے۔

جبکہ ںیب پشاور کے مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں