توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ

توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل23اگست کوسماعت کیلئےمقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال نےچیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پرسماعت کیلئےبینچ تشکیل دےدیا ہے۔

 دریائے ستلج سے متاثرہ علاقے کے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

چیف جسٹس عمرعطابندیال،جسٹس مظاہرنقوی اورجسٹس جمال مندوخیل پرمشتمل بینچ سماعت کرےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آبادہائیکورٹ کے3اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونےکامعاملہ واپس جج ہمایوں دلاورکوبھجوادیا تھا۔


متعلقہ خبریں