انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ


کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کیساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 9 سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہوگئی۔


متعلقہ خبریں