عوام مجھے چاہتے ہیں ، ری پبلکن کے پہلے مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا ، ٹرمپ

ٹرمپ

فائل فوٹو


سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کے مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنی عوامی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں ہفتے  امریکی ریاست وسکانسن کے شہر میلواکی میں  ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بےقصور قرار دے دیا

گزشتہ روز ہونے والے سی بی سی پول میں ٹرمپ کو 62  ، ان کے حریف اور فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹسٹ کو 16 اور دیگر امیدواروں کو 10 فیصد حمایت حاصل رہی تھی۔

اس کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں  لکھا کہ عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میں کتنی کامیاب صدارت کر چکا ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ کے مشیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آئندہ ہونے والے مباحثوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں