شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پْتر بڑا برا پھنسے ہو، فردوس عاشق اعوان

Firdos Ashiq Awan

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پْتر بڑا برا پھنسے ہو۔

نجی ٹی وی انٹرویو میں فردوس عاشق نے کہا کہ جب شعیب کی شادی ہوئی، تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ میری دلہن کو انڈیا سے لانے کیلئے فیملی کیساتھ جائیں، ان دنوں میں  ایم این اے تھی، مجھ سے کہا گیا تھا سونے کا تاج آپ پہنائیں گی، شعیب ملک کی شادی پر سونے کا تاج کرکٹر کو تحفے میں دیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ:ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہونگی ؟بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بڑی پیشگوئی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پْتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہوکیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں۔

کرکٹ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

انکا کہنا تھا کہ شعیب نے بڑی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی تاہم میں جو وہاں دیکھ آئی تھی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ چلے گا۔

 


متعلقہ خبریں