عارف علوی پاکستان کے نہیں بلکہ ٹائیگر فورس کے صدر ہیں، شرجیل میمن

Sharjeel memon

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عارف علوی نےثابت کردیاوہ پاکستان کےنہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف علوی آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں،اب عارف علوی کو کیوں خیال آیا۔

پی ڈی ایم کے دورحکومت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستان کے خلاف گہری سازش سمجھتا ہوں،عارف علوی کا کردار ماضی میں بھی متنازع رہا ہے۔

آج انہوں نے ایک بار کوشش کی ہے کہ پاکستان کو کس طرح نقصان دیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کیس کی وجہ سے جیل میں موجود ہے،یہ ریلیف کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔

الیکشن وقت پر ہونگے تاکہ ملک میں جمہوریت کو صحیح راستہ ملے،آج ٹوئٹ نے ثابت کردیا کہ یہ نااہل ترین شخص ہیں۔ہر سیاسی پارٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کر دیا

جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک ہے،مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو جوڑنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم سب کا پاکستان ہے،پیپلزپارٹی کا واضح مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی،پیپلزپارٹی پورےملک میں سوئپ کرے گی۔


متعلقہ خبریں