ایسا تاثر دیا گیا جیسے کوئی آئینی بھونچال آیا مگر ایسا کچھ نہیں ، مرتضیٰ سولنگی


نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے ایک ٹوئٹ کیا۔ 

وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے وزیر قانون  کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر مملکت نے ٹوئٹ ا پنے ذاتی اکاونٹ سے کیاہے،  صدر مملکت نے2بھیجے گئے بل کے بارے میں بتایا ہے، ایسا تاثر دیا گیا جیسے کوئی آئینی بھونچال آیا مگر ایسا کچھ نہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

انہوں نے کہا  کہ نگران وزیرقانون آئین کی وضاحت کریں گے، ضروری ہے کہ قانونی نقطہ کی وضاحت کی جائے، کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایوان صدر کا ریکارڈ قبضے میں لیں۔

ہم مفروضوں پر بات نہیں کرتے، اگر صدر کہیں کہ میں نے ٹویٹ نہیں کیا تو اس وقت دیکھیں گے۔

ایوان صدر کے عملے نے صدر کے حکم کی خلاف ورزی کیسے کی ؟ عابد زبیری

نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ صدر استعفی دیں گے یا آفس میں رہیں گے اس کا علم نہیں، میرا کام یہ بتانا نہیں کہ صدر کا عملہ کس طرح فرائض کی انجام دہی کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں