معروف ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر صدر نے بل پر دستخط نہیں کئے تو قانون نہیں بنا۔
صدر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کو بل پر اعتراض کی بجائے دوبارہ دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔
عدالتی رحجان کے حوالے سے عدالتوں کا فیصلہ ضروری ہے،سلمان اکرم راجہ
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ دوسرے مرحلے میں بل بھیجے تو 10 دن میں بل خود بخود پاس ہو جاتا ہے ، پہلے مرحلے میں بل 10 دن میں خود بخود پاس نہیں ہو سکتا۔