شہباز شریف لندن روانہ ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے


سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قطر ایئر لائن کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوئے، سلیمان شہباز بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ شہبازشریف آج لندن روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی ، ملاقات میں ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت کا بھی امکان ہے، جس میں نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں