انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے دنیائے کرکٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یو اے ای نے نیوزی لینڈ کو دھول چٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو اے ای اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ دبئی میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 142 رنز کا معمولی ہدف ہی دے سکی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپ مین 63 رنز کے ساتھ بہترین بلے باز رہے۔
یو اے ای کی طرف سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یو اے ای کے باؤلر ایان افضل خان نے 3، جواد اللہ نے 2 اور علی نصیر 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کرکٹ کی تاریخ میں بڑا اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
142 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہدف 16 ویں اوور میں ہی 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ یو اے ای کی طرف سے کپتان محمد وسیم نے 55 اور آصف خان نے 48 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔