خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا گورنر نے نگران کابینہ کی تشکیل کی سمری منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 9 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی کو شامل کیا جائے گا۔ سید مسعود شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، فیروز جمال کاکاخیل دوبارہ وزارت سنبھالیں گے۔

احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشاد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ نگران کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری اور گھر سیل

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ہوں گے جبکہ ظفر اللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران کابینہ کے ارکان سے آج حلف لیں گے۔


متعلقہ خبریں