پشاور: میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو ہو گا


خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کیا جائے گا۔

اس ضمن میں چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے نتائج ایک ہی دن جاری ہوں گے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نصراللّٰہ خان کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں نتائج سے متعلق تقریب منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں