سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا بڑا بیان سامنے آ گیا


پنجاب پولیس کے اہلکار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا بیان سامنے آگیا۔

آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل شاہد نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، وہ ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کی دماغی حالت بہتر کرنے کیلئے علاج جاری ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ نفسیاتی بیماریوں کے شکار اہلکار کو متعلقہ معالجین کے پاس لے جایا جائے گا، سائیکالوجیکل اسکریننگ کا مقصد کسی ملازم کو نوکری سے نکالنا ہرگز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا اہلکار ایک اینکر کے کہنے پر نہیں رکتا اور اسے گالیاں دیئے جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں