ایشیا کپ سے چند روز قبل حسن علی بھی انجری کا شکار

hassan-ali

وہ لمحہ جب قومی کرکٹرز بلک بلک کر روئے حسن علی کے تہلکہ خیز انکشافات


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔


متعلقہ خبریں