آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں ہے۔ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذہب،نسل اور ذات سے قطع نظر تمام شہری برابر ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپناکردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان سچ،جھوٹ اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں۔