سعودی عرب ، 2 رنگوں کا خوبصورت شہباز کروڑوں روپے میں فروخت


سعودی عرب میں دو رنگوں کا خوبصورت شہباز چھ لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہو گیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فالکن کلب نے نیلامی کا اہتمام ریاض کے شمالی علاقے ’ملھم‘ میں واقع کلب میں کیا ۔

فالکن کا شکار کرنے والے مقامی شہری عبید بن دریبی بن خبلان کا کہنا ہے کہ وہ ساٹھ برس سے فالکن کی افزائش کررہا ہے۔ انہیں یہ چیز اپنے والد سے ورثے میں ملی ہے۔  والد فالکن کے ذریعے شکار کیا کرتے تھے لیکن اس زمانے میں فالکن کی نیلامی کا رواج نہیں تھا۔

امریکہ میں عقاب کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ جب سے انہیں نیلامی کے رواج کا پتہ چلا ہے تب سے بہترین قسم کے فالکن نیلامی میں لا رہا ہوں۔ سعودی فالکن کلب کے قومی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات قابل قدر ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں