ڈالر مہنگا، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

dirham

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں ڈالر مزید مہنگا جب کہ اماراتی درہم کی قیمت برقرار اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ یورو کی قیمت 2روپے اضافے سے 327 روپے ہو گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 4 روپے اضافے سے 384 روپے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 83 روپے 50پیسے پر برقرار ہے، جبکہ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 80روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔


متعلقہ خبریں