وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کادورہ


اسلام آباد (پریس ریلیز) وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہا ئو سنگ اتھا رٹی کا دورہ کیا۔ 

وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی نےفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے) کیخلاف کثیرتعداد میں شکایات کانوٹس لیتےہوئےسینئر ایڈوائزراحمد فاروق، ڈپٹی ایڈوائزرپرویزحلیم،کنسلٹنٹ خالدسیال،سینئرانوسٹی گیشن افسرعدنان احمداورایسوسی ایٹ رابطہ افسر فاطمہ بنت اقبال پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دے کر شکایات کاجائزہ لینے کیلئے (ایف جی ای ایچ اے) بھیجی۔

ٹیم نےحقیقی صورتحال جاننے کیلئے اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کیساتھ میٹنگ کےعلاوہ موقع پرموجود کسٹمرزاور شکایت کنندگان سے بھی ملا قات کرکےان کی شکایات سنیں اورمسائل کا جائزہ لیا، کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی محتسب کوپیش کردی ہے۔

وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کے سربراہ کوہدایت کی ہےکہ وہ اتھارٹی کےزیرتکمیل تمام منصوبوں کومکمل کرنےکا ٹائم فریم دیں نیزمختلف اسکیموں میں الاٹیوں کی مکمل سنیارٹی لسٹ فوری طورپراتھارٹی کی ویب سا ئٹ پراپ لوڈ کریں۔

معا ئنہ ٹیم نے دورے کے دوران اس بات کا نوٹس لیا کہ اتھارٹی کےلائف اسٹائل اپارٹمنٹس G-13، بہارہ کہو ہاؤسنگ اسکیم، پارک روڈ ہاؤسنگ اسکیم،گرین انکلیو- 1،سکائی لینڈ اپارٹمنٹس،F-14 اورG-14سمیت متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کے غیر معمولی التواء کے باعث کسٹمرز پریشان ہیں جنہوں نے اپنی چھت کے خواب میں پیسے جمع کرارکھے ہیں لیکن کئی سالوں سےانہیں محض وعدوں پرہی ٹرخایا جا رہا ہے۔

کمیٹی نے دورہ کے دوران استقبالیہ پر تمام ہدایات اردو میں آویزاں کرنے نیز کسٹمرز کی سہو لت کیلئے دو نئے پرنٹرز فوری طور پراستقبالیہ کوفراہم کرنےکی ہدایات دیں۔

کمیٹی نےشکا یت کنندگان سے ملاقا ت کرکے محسوس کیا کہ وہ اتھارٹی کے دفتری نظام سے مجموعی طور پر مطمئن ہیں۔ معائنہ ٹیم اپنی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں