ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہو کر 303.50 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ انٹر بینک میں 2.99 روپے مہنگا ہو کر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی بڑی چھلانگ ، اوپن مارکیٹ میں ٹرپل سنچری
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کااضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار 614 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ادھرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔